Skip to main content

Posts

Showing posts with the label 5G Service In Pakistan

5G Service In Pakistan

5G  دنیا فورجی کے بعد اب تیزترین رفتار رکھنی والی انٹرنیٹ سروس 'فائیو جیٴ پر منتقل ہو رہی ہے جس کے لیے موبائل کمپنیوں نے فائیو جی فونز بھی مار کیٹ میں پھیلا دیئے ہیں تاہم پاکستان میں اب تک تیز ترین انٹرنیٹ سروس کے لیے خاطرخواہ کام نہیں کیا گیا ہے۔  وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بتایا کہ حکومت فائیو جی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کے لیے تیزی کے ساتھ کوششیں کر رہی ہے اور دسمبر 2021 ء تک فائیو جی سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبہ بندی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ٹیلی کام کمپنی زونگ“ کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے ایک اسپتال میں فائیو جی سروس کا ٹرائل بھی کیا جائے گا۔ اس سے قبل اسلام آبادء کراچی اور گوادر کو فائبر آپٹکس سے منسلک کرنے پر کام مکمل کرنا ہوگا جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کی جائے گی۔  وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے مزید بتایا کہ ان کی وزارت نے ملک میں فائیو جی اسپیکٹرم کی بولی کے لیے پالیسی کمیٹی بنائی ہے جس میں تمام موبائل کمپنیوں کے علاوہ فریکوئنسی ایلوکیشن ہورڈ کے نمائندے بھ