Skip to main content

Posts

Showing posts with the label positive thinking people make positivity and creativity

positive thinking people make positivity and creativity

ہم اپنے جسم کو مزید پُرکشش بنانے کے لیے لباس، کاسمیٹکس، غذا اور ورزش… حتیٰ کہ سرجری پر بھی اپنی دولت کا اچھا خا صا حصہ  صَرف کر دیتے ہیں۔ تاہم ایک خوبصورت ذہن ایسی انمول دولت ہے جسے ہم بہت کم خاطر میں لاتے ہیں مگر یہ ہر خاص و عام کی شخصیت میں چار چاند لگاتی ہے، جب کہ خوبصورت ذہن کو اپنے حصول کے لیے نہ تو کسی رقم کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ جسمانی طور پر خوبصورت ترین شخص بھی خوبصورت ذہن کے بغیر اپنی ساری دلکشی کھو دیتا ہے۔ آپ خواہ کتنی ہی چونکا دینے والی شخصیت کے مالک ہوں، لیکن اگر آپ کا ذہن یکسانیت کا شکار ہے تو اس بات کی امید نہیں کی جا سکتی کہ آپ کسی بھی صورتِ حال میں دوسروں کو متاثر کر پائیں گے۔ خوبصورت ذہن کے حصول کے لیے اعلیٰ آئی کیو (IQ)، علم کے ذخیرے یا عظیم شخصیت کی ضرورت نہیں ہوتی۔   کم بولنا ،کسی بھی چیز کا درست فیصلہ کرنے کیلئے  سرے سے جائزہ لینا اور اس کی ضرورت تو صرف تخلیقی صلاحیت، تخیل اور ہمدردی ہے…    یہ تمام ایسی تکنیکیں ہیں جنھیں عام آدمی بھی سیکھ سکتا ہے۔ https://www.facebook.com/PhrloZara