Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Payment through WhatsApp

Payment through WhatsApp

بھارت میں واٹس ایپ کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی نئی سروس متعارف کرا دی گئی ہے جس کے ذریعے نہ صرف أن لائن شاپنگ میں مدد ملے گی بلکہ کوئی بھی شخص کسی دوسرے فرد یا ادارے کو الیکٹرانک ادائیگی کرسکے گا۔ فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ ایپلی کیشن نے اس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔  فیس بک نے اس حوالے سے ایک بلاگ پوسٹ میں آگاہ کیا ہے کہ اسے پیمنٹ سروس شروع کرنے کے لیے باقاعدہ منظوری مل چکی ہے۔ بھارت واٹس ایپ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں اس کے40 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں۔ واٹس ایپ کی جانب سے بھارت میں اپنی پیمنٹ سروس کی منظوری کی درخواست مقامی ریگولیٹری اتھارٹی کے سامنے کافی عرصے سے زیر التوا تھی اور اس دوران بھی تقریباً دو سال سے واٹس ایپ ”'پیئر ٹو ‎“SU ly‏ پی ٹو پی پیمنٹ کی سروس مخصوص نیٹ ورکس کے ذریعے اپنے محدود صارفین کو فراہم کر رہا تھا۔ پی ٹو پی پیمنٹ سے مراد ایک فرد سے دوسرے فرد کو فوری ادائیگی ہے خواہ وہ شخص دنیا میں کہیں بھی موجود ہو۔ یہ ادائیگی الیکٹرانک طریقۂ کار سے ہوٹی ہے جسے الیکٹرانک منی ٹرانسفر بھی کہا جاتا ہے۔ بھارت میں واٹس ایپ پیمنٹس سروس 10 علاقائی زبانوں کے  واٹس ایپ ورژن کے ذریعے دست