Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Inspire Story

Inspire Story

کبھی کبھی ایسا کرلیا کریں تنخواہ لے کر گھر پہنچتے ہی فوڈ پانڈا والوں کو فون کرکے انہیں ایک چکن بروسٹ، ایک منرل واٹر اور ایک سافٹ ڈرنک کا آرڈر بُک کرایا اور ڈیلیوری کا انتظار کرنے لگا کُچھ دیر بعد ہی کوئی 21/22 سال کا ایک  نوجوان رائیڈر میرے دروازے پر پارسل کے ساتھ موجود تھا رسمی علیک سلیک کے بعد میں نے پُوچھا بیٹا کہاں تک پڑھے ہو؟ اُس نے بتایا کہ وہ بی اے پاس ھے، میرے مزید کُریدنے پر بولا کہ اُس کے والد فوت ہوچکے ہیں، خاندان کی کفالت کی ذمہ داری اُسی کے کاندھوں پر آن پڑی ھے، پانچ بہن بھائی ہیں جو چھوٹے ہیں اس لیے مُجھے تعلیم ادھوری چھوڑنی پڑی، اب رائیڈنگ کے ذریعے اپنی والدہ اور چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کرتا ہوں سر... آپ نے یہ آرڈر دیا تھا، وہ ایک دم اپنے مُدعے پر آگیا میں نے جیب سے بٹوہ نکالا، 380 روپے کا بل ادا کیا، اور پرس میں سے مزید ایک ہزار روپے نکال کر اُس کی ہتھیلی پر رکھتے ہوئے کہا یار... یہ آرڈر میں نے اپنے لیے نہیں بلکہ آپ کے لیے بُک کرایا تھا، آج تُم ہمارے مہمان ہو، یہ کھالینا پلیز وہ حیرت زدہ آنکھوں سے مُجھے دیکھتا رہا، میں نے سلام کیا اور گھر واپس آگیا دوستو فوڈ سپلائی ر