Skip to main content

Muhammad Ali

٢٠

ویں صدی عیسوی کے نصف آخر میں جن ہستیوں نے عالمی شہرت حاصل کی۔ ان میں امرپکی شہری کاسینس کلےکو نظر انداز کرنا ممکن نہیں: جس نے کھیل کے میدان میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور محمد علی کے نام سے شہرت پائی۔ وہ افریقی نژاد عیسائ تھے۔ کہا جتا ہے کہ کاسیس کلے کو جب معلوم ہوا کہ اس کے اباؤں اجداد مسلمان تھے تو اس نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔  وہ4 ء میں سیاہ فام امریکی مسلمانوں کی تنظیم ”نیشن آف اسلام'' میں شامل ہوگئے اور محمد علی کا اسلامی نام اختیار کر لیا۔




 (تاہم 1975ء میں انہوں نے اس تنظیم اور اس کے مخصوص عقائد سے علیحدگی اختیار کر لی)  امریکی حکومت کو محمد علی کا قبول اسلام ایک آنکھ نہ بھایا۔ مختلف حربوں سے انہیں پریشان کرنا شروع کر دیا گیا۔ یہ سب کچھ محمد علی کے مذہب تبدیل کر لینے کا نتیجہ تھا۔ امریکی حکومت نے انہیں جنگ میں حصہ لینے کیلئے ویت نام بھیجنے کا منصوبہ بنایا لیکن محمد علی نے أُصولی طور پر جنگ ویت نام کا محالف ہونے کی بنا پر انکار کر دیا۔   نتیجہ یہ نکلا کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا: مقدمہ چلا اور نہ صرف انہیں باکسنگ چیمپئن شپ ٹاٹل سے محروم کر دیا گیا بلکہ ان کا باکسنگ لائسنس بھی معطل کر دیا گیا۔ 


انہوں نے اس فیصلے کے خلاف امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کی جس نے چار سال بعد آخرکار محمد علی کے حق میں فیصلہ دیا۔  باکسنگ کی تاریخ کے عظیم ترین چمپین محمد علی 17 جنوری 1942ء کو امریکی ریاست کین نکی کے شہر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 61 مقابلوں میں حصہ لیا اور56میں کامیاب رہے انہوں نے37 بار مدمقابل کو ناک آنوٹ کیا۔ باکسنگ کی دُنیا میں اتنا اچھا ریکارڈ بہت کم بوکسروں کے حصے میں آ سکا ہے۔


 سونی لستن۔ جو فربزیلر اور جارج فورمین کے ساتھ ان کی فائٹس کو معرکہ آراء مقابلے قرار دیا جاتا ہے۔ محمد علی نے اپنی زندگی میں عربی اور افریقی روایت کو ہمیشہ مننظر رکھا۔   انہوں نے کل 4 شادیاں کیں۔ ان کی 7 بیٹیاں اور دو ِبیٹے ہیں۔ باکسنگ کی تاریخ میں محمد علی پہلے کھلاڑی ہیں جس نے تین مرتبہ عالمی ہیوی ویت باکسنگ چمپین شپ ٹائٹل جیتا۔ پروفیشنل مقابلوں میں حصہ لینے سے قبل انہوں نے 1960ء کے روم اولمپکس میں امریکا کیلئے لائٹ ہوی ویت کیٹیگری میں گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔ جب بھی محمد علی کے باکسنگ میں کامیاب کارنامے ہمیشہ یاد رکھے جائیںگے ‎


Comments

Popular posts from this blog

Princess Of Hope

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے    ساحل لسبیلہ و مکران کے کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر اور اورماڑہ کے  درمیان واقع ہے۔ یہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے جنوب میں واقع ہے۔ یہ بلوچستان صوبہ کا ایک قدرتی اور عجوبہ کہے جانے کا مستحق ہے۔ کنڈ ملیر سے شروع ہونے والے پہاڑی سلسلے؛ جسے بُذی لک کہا جاتا ہے کے درمیان میں ایک کٹا پھٹا پہاڑ ہے جسے صدیوں کے آندھی, طوفان اور بارشوں کے بہائو نے ایسی شکل دے دی تھی ۔  2002 میں ہولی وڈ کی اداکارہ انجلینا جولی نے دیکھ کر اسے پرنسیس آف ہوپ یعنی ”'امید کی شہزادی'ٴ اس کا نام رکھا اور اس عجوبہ نےپوری دنیا میں شہرت حاصل کرلی۔ یہ جس خطے میں واقع ہے یہاں کی تاریخ بہت قدیم ہے۔ محمد بن قاسم کی فتح سے پہلے اس خطے کو ارما بیل کہا جاتا تھا۔ سکندراعظم کی فوج کا ایک حصہ 325 قبل مسیح میں ایران کو واپس جاتے ہوئے یہاں سے گزرا تھا۔  اس کے عقب میں دریائے ہنگول کے کنارے ہندوؤں کا قدیم ترین مندر ہے جونانی ہنگلاج یا بنگلاج ماتا کے نام سے موسوم ہے۔ اس مندر میں قدیم دور میں بحری و بری راستے سے یہاں اپنی عبادت کے لئے رجوع ہوتے تھے اور آج بھی یہ...

Google Task Mate

Google گوگل کی جانب سے ایک نئی ایپ ”'ٹاسک میٹ“ متعارف کرائی جارہی ہے جس سے لوگ عام کام جیسے دکانوں کی سامنے سے  تصاویر کھینچ کر یا مختصر ویڈیو کلپس کے ذریعے پیسے کماسکیں گے۔ اس وقت یہ ایپ صرف بھارت میں صارفین کے لیے لائیو ہے اور اس کا حصہ بننے کے لیے انوی ٹیشن کوڈ درکار ہوگاء جس کے بعد ہی ٹاسکس پر کام ہوسکے گا۔ اس سے قبل ایک ایپ گوگل اوپینین ریورڈرز بھی پیش کی گئی تھی جس میں گوگل کی مصنوعات یا ایسے مقامات کے بارے میں سوالات پوچھے جاتے جہاں وہ جاچکے ہوں جس کے عوض پلے اسٹور کریڈٹ فراہم کیا جاتا۔  مگر اس نئی ایپ میں کریڈٹ کی بجائے اصل رقم ادا کی جائے گی۔ ””ٹاسک میٹ“ میں ٹاسکس کو دو کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہےء ایک بیٹھ کر کرنے والے کام جیسے جملے ریکارڈ کرنا اور چلتے پھرتے کیے جانے والے کام جیسے تصاویر لینا۔ اس کے عوض صارفین کو مقامی کرنسی میں ادائیگی کی جائے گی۔ یہ تو واضح نہیں کہ گوگل ان ٹاسکس کو کن مقاصد کے لیے استعمال کرے گاء مگر گوگل کی جانب سے اس ڈیٹا کو سرچ؛ لہجے کے آہنگ اور امیج شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک بار ٹاسک مکمل کرنے پر صارف کو اسے ایک تھرڈ پارٹی...

Umer Khayam

عمر خیام کے بارے میں کچھ معلومات ہیں جن میں تھوڑا تضاد ملتا ہے اگر آپ گوگل  کرے تو کچھ اسطرح کی تحریر سامنے آتی ہے  عمر خیام ایک فارسی کے ریاضی دان ، ماہر فلکیات ، فلسفی ، اور شاعر تھے۔ وہ شمال مشرقی ایران کے شہر نشابور میں پیدا ہوا تھا ، اور اس نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اس عرصے میں کارخانیڈ اور سلجوق حکمرانوں کے دربار کے قریب گزارا جس میں پہلی صلیبی جنگ کا مشاہدہ ہوا تھا۔ اور کچھ معلومات اس طرح کی ملتی ہے  عمر خیام کا اصل نام غیاث الدین ابو الفتح عمر بن ابراہیم خیام تھا۔ ان کے نام کے ساتھ خیام کا لقب لگنے کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ان کے والد ابراہیم پیشے کے لحاظ سے خیمہ دوز تھے لیکن عمر خیام نے تمام عمر میں ایک دن بھی خیمہ دوزی نہیں کی بلکہ محض کسرنفسی اور اپنے والد کی شہرت عام کی بنا پر انہوں نے خیام تخلص اختیار کیا۔ عمر خیام کس سن میں پیدا ہوۓ اس بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے لیکن تحقیقات سے اس قیاس کو تقویت ملتی ہے کہ  عمرخیام چوتھی صدی ہجری کے عشرے اوّل (10ھ  بمطابق 1019ء) میں نیشا پور (ایران) میں پیدا ہوے لیکن بیشتر مغربی مورخین ع...